ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے کیس کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کروا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمع کروائے گئے چالان میں نوجوان عمر حیات کو ملزم قرار دیتے ہوئے اس کے دفعہ 164 کے تحت دیے گئے اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں اس نے قتل کا اعتراف کیا۔

چالان کی جانچ پڑتال پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم، راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان کرے گی، اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا، جس کے بعد مقدمے کی باقاعدہ سماعت متعلقہ جج کے روبرو شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو عمر حیات نامی نوجوان نے مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا