شہر قائد میں بارشیں کب ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28  جولائی سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ شہر قائد میں شدید بارشوں کا سببب بن سکتا ہے۔

کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔

شہر قائد میں آج کم سے کم  درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں میں اپنائیں یہ احتیاطی تدابیر

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق28  جولائی سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش متوقع ہے۔

Related posts

میجر راجہ عزیزبھٹی شہید کی جرأت وبہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائےگی،وزیراعظم

ہمدان بن زید: تعلیم کی تعمیر کے لئے تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات

ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے