میئرلندن صادق خان نے برطانوی حکومت سےفلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنےکامطالبہ کردیا۔
صادق خان نے کہا کہ برطانوی حکومت فلسطین کی آزاد ریاست کوتسلیم کرے اور اسرائیل کی طرف سےبےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جارہاہے، عالمی برادری اسرائیل پردباؤ بڑھائے، فلسطینیوں کو زندگی بچانےوالی امداد پہنچائی جائے، دوریاستی حل تب ہی ممکن ہےجب فلسطین باقی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا، صدر میکرون کا اعلان
میئرلندن نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کاکوئی جوازنہیں، برطانوی حکومت کواس قتل عام پرخاموش نہیں رہناچاہیے، دنیااسرائیل کےقتل عام کو رکوانےکےلیے متحدہو۔