فرانس ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا، صدر میکرون کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس ستمبر میں ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

صدر میکرون نے واضح کیا کہ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے اور فرانس اس اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں دیرپا استحکام کی کلید ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اقوامِ متحدہ کے تحت منعقد ہونے والی اسرائیل-فلسطین دو ریاستی حل کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ کانفرنس 28 اور 29 جولائی کو فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس پیشرفت نے عالمی سطح پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امن کے امکانات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش