امریکی کمپنیاں بھارتیوں کوملازمتیں دینابندکریں،ٹرمپ کے بیان پرانڈیا میں کہرام برپا


امریکی صدر ٹرمپ / فوٹو

امریکی کمپنیاں بھارتیوں کوملازمتیں دینابندکریں،ٹرمپ کی نئی ہدایت پرانڈیا میں کہرام برپا ہوگیا۔ بھارتی حلقے اور گودی میڈیا ٹرمپ پربرس پڑا۔

 امریکی صدرپہلے ہی بھارتیوں کے عتاب کا شکار ہیں۔ وہ متواتراپنی میڈیا بریفنگز میں پاک بھارت سیزفائر کاسہرا سمیٹ رہے ہیں ۔

ترمپ نے گزشتہ دنوں بھارتی طیاروں سے متعلق بیان دے کر بھارتیوں کے زخموں پر خوب نمک چھڑکا تھا۔ اب ان کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔

جو انہوں نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

انہوں نے گوگل اورمائیکروسافٹ کو خبردار کیاہے کہ وہ بھارت جیسے ممالک میں ملازمین رکھنا بند کریں۔ انہوں نے کہاکہ  یہ کمپنیاں صرف امریکی عوام کو نوکریاں فراہم کریں۔

ٹرمپ نے امریکی کمپنیاں پربھی زوردیاکہ وہ اب چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی آئی ٹی ورکرزکونوکریاں دینابندکردیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیزنے امریکی آزادی کے سائے میں خوب منافع کمایا،اب وہ دن گئے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تین نئے صدارتی احکامات پر بھی دستخط کیے۔

واضح رہے کہ ان احکام کا مقصد امریکا کو اے آئی میں عالمی لیڈر بنانا ہے۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش