زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 19 ارب 91 کروڑ 75 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

یہ اعدادوشمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر گھٹ کر 14 ارب 45 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری دیکھی گئی، جن میں 2 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

Related posts

دبئی میڈیا کونسل نے گیمنگ سیکٹر کی ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل کے لیے صنعت کے رہنماؤں کو بلایا

ہائی ویز پر اچانک بریک لگانا متحدہ عرب امارات میں موٹرسائیکلوں میں حفاظتی خدشات کو جنم دیتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا آج کا موسم: دبئی اور ابوظہبی میں درجہ حرارت میں معمولی کمی، دھند اور دھول کی پیشن گوئی