ویوو آئی کیو او او نیو 11 سیریز کی تفصیلات لیک؛ طاقتور فیچرز، بڑی بیٹری اور فاسٹ چارجنگ!

ویوو کی سب برانڈ آئی کیو او او ایک بار پھر توجہ کا مرکز بننے جا رہی ہے کیونکہ آئی کیو او او نیو 11 اور نیو 11 پرو کی ابتدائی لیکس نے موبائل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

ویوو کے آنے والے ماڈلز آئی کیو او او نیو 11 اور آئی کیو او او نیو 11 پرو میں طاقتور چپ سیٹ، شاندار ڈسپلے، اور بڑی بیٹری جیسی خصوصیات متوقع ہیں۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

لیک رپورٹس کے مطابق آئی کیو او او نیو 11 سیریز میں 6.8 انچ کا کے ٹو ریزولوشن ڈسپلے ہوگا جس کے ساتھ الٹراسونک انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر دیا جائے گا۔ فون کا فریم میٹل کا ہوگا جو اسے پریمیم فیل دے گا۔

پروسیسر اور پرفارمنس

آئی کیو او او نیو 11 میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ دیا جاسکتا ہے جب کہ پرو ورژن میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی9500 استعمال ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال نیو 10 پرو میں ڈائمنسٹی 9400 اور بیس ورژن میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 3 موجود تھا۔

فاسٹ چارجنگ اور بیٹری

100 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ دوبارہ متعارف کرائی جائے گی جو صارفین کو فوری چارجنگ کی سہولت دے گی۔ دونوں فونز میں 7 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دیے جانے کی افواہیں ہیں جو کہ 2025 میں فلیگ شپ فونز کے لیے ایک خاص فیچر ثابت ہوسکتی ہے۔

کیمرا سیٹ اپ

کیمرا سیگمنٹ میں پرو ورژن میں 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس جب کہ بیس ورژن میں 8 میگا مکسل کا سینسر دیے جانے کی توقع ہے جیسا کہ نیو 10 سیریز میں تھا۔ تاہم حتمی کیمرا فیچرز لانچ کے قریب مزید لیکس سے واضح ہوں گے۔

دیگر فیچرز

چینی پینل مینوفیکچرر سے ڈسپلے کی فراہمی، دونوں فونز فائیو جی سپورٹڈ ہوں گے جب کہ اینڈرائیڈ 14 بیسڈ آئی کیو او او یو آئی متوقع ہے۔

لانچ کب ہوگا؟

اگرچہ لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر لیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویوو جلد ہی آئی کیو او او نیو 11 سیریز متعارف کرسکتا ہے جو کہ ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع