کراچی، کورنگی میں ایک اور جیولر کی دکان پر ڈکیتی

شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، کورنگی کے علاقے بھٹائی آباد گراؤنڈ کے قریب واقع سونار کی دکان پر مسلح ڈاکو دن دہاڑے واردات کرکے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مسلح ملزمان کپڑوں کے تھیلے لیے دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 20 تولے سے زائد سونا اور دو موبائل فونز لوٹ لیے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو دکان کے باہر کھڑا ہوکر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا جبکہ باقی ملزمان دکان کے اندر سونے کے زیورات کا شوکیس خالی کرتے رہے۔ واردات صرف چند منٹوں میں مکمل کی گئی اور ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق واردات اچانک ہوئی، ملزمان نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور قیمتی زیورات اور موبائل فونز لے اڑے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔

متحدہ عرب امارات کے واٹر ایوارڈ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ AI مرکز کا مرحلہ لیتا ہے۔

شارجہ پولیس نے سائبر فراڈ گینگ کو ناکام بنا دیا جو فنڈز چوری کرنے کے لیے جعلی آفیشل کالز کا استعمال کرتا تھا۔