کراچی، کورنگی میں ایک اور جیولر کی دکان پر ڈکیتی

شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، کورنگی کے علاقے بھٹائی آباد گراؤنڈ کے قریب واقع سونار کی دکان پر مسلح ڈاکو دن دہاڑے واردات کرکے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مسلح ملزمان کپڑوں کے تھیلے لیے دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 20 تولے سے زائد سونا اور دو موبائل فونز لوٹ لیے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو دکان کے باہر کھڑا ہوکر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا جبکہ باقی ملزمان دکان کے اندر سونے کے زیورات کا شوکیس خالی کرتے رہے۔ واردات صرف چند منٹوں میں مکمل کی گئی اور ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق واردات اچانک ہوئی، ملزمان نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور قیمتی زیورات اور موبائل فونز لے اڑے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی