ٹک ٹاک/ لوگو فوٹو
ٹک ٹاک نے ڈھائی کروڑپاکستانیوں کی ویڈیوزڈیلیٹ کردیں ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے وجہ بھی بتا دی گئی ۔
یہ ویڈیوز سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پرڈیلیٹ کی گئیں۔
ٹک تاک کی جانب سے ڈیلیٹ کردہ ویڈیوز کی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔
یہ تعداد ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیابھرمیں 21 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوزہٹائی گئیں۔ جو اپ لوڈ کی گئی کل ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد بنتی ہیں۔
ان ویڈیوزمیں سے 18 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کوخودکار نظام کے تحت شناخت کر کے حذف کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق مزید جانچ پڑتال کے بعد 75 لاکھ ویڈیوز کو بحال بھی کردیا گیا۔
اس سہ ماہی میں حذف کی گئی ویڈیوز کا 99 فیصد مواد صارفین کی شکایت سے قبل ہی ہٹا دیا گیا۔
94.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں ویڈیوز کوفوری طور پر حذف کیا گیا۔ جہاں مجموعی طور پر 95.8 فیصد مواد کو 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا۔
اس عرصے کے دوران پاکستان میں 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیاگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حذف کی گئی ویڈیوزمیں ایک بڑی تعداد ایسی تھی جن کا تعلق حساس یا بالغ موضوعات سے تھا۔
یہ ایسے موضوعات ہیں جو ٹک ٹاک کی پالیسی کے خلاف ہیں۔
دیگر وجوہات
علاوہ ازیں ایسی ویڈیوز بھی شامل تھیں جن میں پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ حذف کی گئی ویڈیوز میں قابلِ ذکر تعداد اُن مواد کی بھی تھی جو جھوٹ پر مبنی یا گمراہ کن معلومات پر مشتمل تھیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پلیٹ فارم پر محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے جاری رہیں گے۔