عارف علوی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: عارف علوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے نومبر احتجاج کے تین مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

عدالتی احکامات کے مطابق سابق صدر عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، شاہد خٹک، خالد خورشید، فیصل امین گنڈاپور، وہاب علوی، شہریار ریاض، اسد قیصر اور حماد اظہر سمیت دیگر افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے یہ کارروائی نومبر 2023 میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ، اشتعال انگیزی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں کی۔

واضح رہے کہ عدالتی ہدایت پر ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Related posts

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل