فلپائن میں دنیا کا سب سے بڑا کلا مشین نصب، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم، ویڈیو دیکھیں

فلپائن کے شہر سیبو کی ٹاپس لینڈ مارک میں واقع پلے فئیر آرکیڈ نے دنیا کا سب سے بڑا کلا مشین نصب کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

اس کلا مشین کا نام کلا کنگ رکھا گیا ہے، جو 1,761 مکعب فٹ پر محیط ہے۔

پلے فئیر آرکیڈ نے کلا کنگ کو متعارف کرایا جو 17.16 فٹ لمبی، 8.12 فٹ چوڑی اور 12.73 فٹ بلند ہے۔ اس مشین کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق کے لیے ایک تعمیراتی کمپنی کے ذریعے باضابطہ طور پر ناپا گیا۔

 

اس طرز کی مشینوں کا مقصد مختلف بڑے اسٹورز وغیرہ میں نصب کیا جاتا ہے جس میں عوام کو مختلف طریقوں سے سامنے شیشے کے باکس میں موجود انعامات کو حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس قسم کی ایک مشین دبئی کے ایئرپورٹ پر بھی نصب ہے جس میں ایک کلو سونے کی اینٹیں رکھی ہوئی ہیں جسے حاصل کرنے کے لیے صارف کو اپنے ایک ہاتھ سے باکس سے نکالنا ہوتا ہے۔

پہلے اس ریکارڈ کا حامل “سانتا کلا” نامی کلا مشین تھی جو فلوریڈا میں نصب کی گئی تھی اور اس کی پیمائش 16.7 فٹ لمبی، 7.87 فٹ چوڑی اور 11.81 فٹ بلند تھی۔

پلے فئیر آرکیڈ کی جانب سے سماجی میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ پلے فئیر نے دنیا کے سب سے بڑے کلا مشین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

 یہ ایک زبردست کامیابی ہے جسے ہم سیبو کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور اس ریکارڈ کو اپنے گھر واپس لانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف