صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی کو گاڑی سے اتارکر گولی ماردی،ویڈیوسامنے آگئی


اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینی کو پیچھے سے گولی مار رہاہے/ فوٹو

صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی کو گاڑی سے اتارکر گولی ماردی۔ نوجوان کے انکاؤنٹر کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اسرائیلی فوج نے وحشیانہ مظالم اور درندگی کی حدیں پار کردی ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔

اسرائیلی مظالم ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ ایسے میں ایک اور دلسوز  ویڈیو سامنے آئی ہے۔


مزید پڑھیں : غزہ میں قحط کے بادل مزید گہرے،غذائی قلت سے بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید


 

جس میں ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی بکتربند گاڑی سے اتاراگیا۔ نوجوان کو سر پرہاتھ رکھ کر آگے کی طرف روانہ کیاگیا۔

اپنی بزدلانہ زہنیت کے عین مطابق ایک معصوم فلسطینی کو سامنے سے وارکرنے کے بجائے  پیچھے سے نشانہ بنایا۔

معصوم نوجوان کو پیچھے سے بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کیاگیا۔ اس واقعے کی دلسوز فوٹیج سامنے آئی ہے ۔
یہ واقعہ کب کا ہے ؟ یہ فلسطینی کون ہے ؟ فوٹیج کب کی ہے ؟۔ ان تمام سوالوں سے قطعہ نظر دیگر سوالات ہیں جو جنم لے رہے ہیں۔
کیا اسرائیل پر کوئی عالمی قانون لاگو نہیں ہوتا؟ ۔  مسلم نسل کشی پر مسلمان حکومتیں کیا کبھی کوئی ٹھوس اقدامات لے پائیں گی؟۔

ایسے ان گنت سوالات ہیں جو سراٹھارہے ہیں۔مسلمانوں کو نہ جانے کب خواب غفلت سے نجات ملے گی ؟۔اللہ ہی جانے۔

Related posts

پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیشنل چیمپئنزکپ کا فائنل؛ شاداب خان اور شاہین آفریدی فائنل میں آمنے سامنے

پاکستان میں بجٹ شفافیت میں نمایاں بہتری، بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا