اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینی کو پیچھے سے گولی مار رہاہے/ فوٹو
صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی کو گاڑی سے اتارکر گولی ماردی۔ نوجوان کے انکاؤنٹر کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اسرائیلی فوج نے وحشیانہ مظالم اور درندگی کی حدیں پار کردی ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔
اسرائیلی مظالم ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ ایسے میں ایک اور دلسوز ویڈیو سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں : غزہ میں قحط کے بادل مزید گہرے،غذائی قلت سے بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید
جس میں ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی بکتربند گاڑی سے اتاراگیا۔ نوجوان کو سر پرہاتھ رکھ کر آگے کی طرف روانہ کیاگیا۔
اپنی بزدلانہ زہنیت کے عین مطابق ایک معصوم فلسطینی کو سامنے سے وارکرنے کے بجائے پیچھے سے نشانہ بنایا۔
For no reason: Palestinian man walks with hands up in Hebron — Israeli soldier shoots him in the back. pic.twitter.com/MDBu17HUgZ
— Clash Report (@clashreport) July 21, 2025
معصوم نوجوان کو پیچھے سے بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کیاگیا۔ اس واقعے کی دلسوز فوٹیج سامنے آئی ہے ۔
یہ واقعہ کب کا ہے ؟ یہ فلسطینی کون ہے ؟ فوٹیج کب کی ہے ؟۔ ان تمام سوالوں سے قطعہ نظر دیگر سوالات ہیں جو جنم لے رہے ہیں۔
کیا اسرائیل پر کوئی عالمی قانون لاگو نہیں ہوتا؟ ۔ مسلم نسل کشی پر مسلمان حکومتیں کیا کبھی کوئی ٹھوس اقدامات لے پائیں گی؟۔
ایسے ان گنت سوالات ہیں جو سراٹھارہے ہیں۔مسلمانوں کو نہ جانے کب خواب غفلت سے نجات ملے گی ؟۔اللہ ہی جانے۔