گوگل انٹرنیٹ براؤزر میں اپیل صارفین کےلئے نیا فیچرمتعارف

گوگل انٹرنیٹ براؤزر میں اپیل صارفین کےلئے نیا فیچرمتعارف کروادیاگیا۔اس نئے فیچر کی خصوصیات کیا ہونگی؟ تفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں۔

گوگل کی اس نئے فیچر کی کی مدد سے ذاتی و دفتری اکاؤنٹس کے درمیان آسانی پیدا ہوگی۔

وہ صارفین جوذاتی موبائل یا آلات پر دفتر کے وسائل استعمال کرتے ہیں وہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

اس سے قبل صارفین کو ایک اکاؤنٹ سے باہر نکل کر دوسرے اکاؤنٹ میں داخل ہونا پڑتا تھا۔

اینڈرائیڈ اور کمپیوٹر پر ہوتا ہے،ویسے ہی ایپل صارفین بھی آسانی سے اکاؤنٹس تبدیل کر سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ہر اکاؤنٹ کا ڈیٹا بھی الگ رہے گا۔

براؤزر راکاؤنٹ کا الگ الگ ڈیٹا،ٹیبز، تلاش کی تاریخ اورمحفوظ پاس ورڈز صرف اسی اکاؤنٹ تک محدود رکھتاہے۔جس سے دفتری معلومات ذاتی سرگرمیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔

جب کوئی صارف دفتری اکاؤنٹ میں داخل ہوتا ہے یا اسے منتخب کرتا ہے۔ تو اُسے ایک تعارفی عمل سے گزارا جاتا ہے۔

جس میں ذاتی اور دفتری اکاؤنٹس کے فرق اور دفتر کی معلوماتی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

جیسے ہی ایپل صارف دفتری اکاؤنٹ پر منتقل ہوگا،اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اب ایک منظم تجربے میں داخل ہورہاہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، کمپنی نے اپنے ادارہ جاتی نظام کے لیے سیکیورٹی کی نئی سہولتیں بھی شامل کی ہیں۔

اب دفتر کی تکنیکی ٹیمیں دفتری اکاؤنٹس پر غیر ضروری ویب پتے بند کر سکتی ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی