اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا پیشگی کلینڈر جاری کر دیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاسوں کا پیشگی کلینڈر جاری کر دیا ہے۔

یہ اقدام مانیٹری پالیسی کے تعین میں شفافیت، پیش بینی اور عوامی رسائی کو بہتر بنانے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 8 مانیٹری پالیسی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ان اجلاسوں کا شیڈول درج ذیل ہے:

پہلی مانیٹری پالیسی: 30 جولائی 2025

دوسری مانیٹری پالیسی: 15 ستمبر 2025

تیسری مانیٹری پالیسی: 27 اکتوبر 2025

چوتھی مانیٹری پالیسی: 15 دسمبر 2025

پانچویں مانیٹری پالیسی: 26 جنوری 2026

چھٹی مانیٹری پالیسی: 9 مارچ 2026

ساتویں مانیٹری پالیسی: 27 اپریل 2026

آٹھویں (آخری) مانیٹری پالیسی: 15 جون 2026

اسٹیٹ بینک کے مطابق، کسی غیر متوقع واقعے کی صورت میں اگر کوئی اجلاس مؤخر یا منسوخ کیا جائے تو نئی تاریخ کا بروقت اعلان کیا جائے گا تاکہ اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اطلاع مل سکے۔

مزید برآں، مانیٹری پالیسی کی مؤثر رسائی اور شفافیت بڑھانے کے لیے ششماہی بنیادوں پر خصوصی رپورٹ شائع کی جائے گی، جس میں اہم معاشی اشاریوں کی پیش گوئیاں، تجزیے اور پالیسیاں شامل ہوں گی۔

یہ رپورٹس ہر سال جولائی اور جنوری میں منعقدہ ایم پی سی اجلاسوں کے دو ہفتے بعد جاری کی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ رپورٹیں اور کلینڈر جاری کرنا مانیٹری پالیسی کے فریم ورک میں شفافیت، پیشگی منصوبہ بندی اور اعتماد سازی کے لیے اہم قدم ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید اعلان کیا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا پیشگی کلینڈر جولائی 2026 میں جاری کیا جائے گا۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف