دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے

ڈھاکہ  شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہی ہے، تاہم پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل میچ کا آغاز بنگلہ دیشی اننگز سے ہوا، جب میزبان ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر جاکر علی نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی اور 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

دیگر بیٹرز میں مہدی حسن نے 33 رنز بنائے، جب کہ پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام اور شمیم حسین 1، 1 رن جبکہ توحید ہردوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی بولنگ لائن اپ نے متوازن کارکردگی دکھائی۔ نوجوان پیسر سلمان مرزا اور ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ عباس آفریدی نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تجربہ کار آل راؤنڈرز محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا