سائنسدانوں کا حیرت انگیز کارنامہ، انفرادی ایٹم کی انتہائی تفصیلی تصویر لینا اب ہوا ممکن

بین الاقوامی سائنسدانوں نے محض ایک نینو میٹر کی ریزولیوشن پر ایٹم کی انتہائی تفصیلی تصویر لے کر سائنس کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔

سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایٹم کی ساخت کا مشاہدہ کیا ہے، اس طریقہ کار کو یو ایل اے، ایس این او ایم کہا جاتا ہے۔

اس تکنیک کے ذریعےمحض روشنی کی مدد سے ایک نینو میٹر جتنے باریک حصے پر انفرادی ایٹمز کی ساخت کو دیکھا جاسکتاہے، وہ بھی بغیر کسی الیکٹران یا روایتی الیکٹران مائیکرواسکوپ کے۔

 واضح رہے کہ سائنسدان طویل عرصے سے خلیات، وائرس اور نینو سٹرکچرز کا مطالعہ کرنے کے لیے خردبینوں کا استعمال کرتے آئیں ہیں، تاہم اب اس نئی تکنیک  جسے یو ایل اے-ایس این او ایم  کہاجاتا ہے،  کی مدد سے صرف ایک نینو میٹر جتنے باریک شے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، یعنی، اب ہم ایٹمی سطح پر روشنی کے رویے کو براہ راست دیکھ سکتے ہیں، جو ماضی میں صرف الیکٹران مائیکرواسکوپی سے ممکن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سائنسدانوں کا کمال؛ دنیا کی پہلی سائبورک مکھی تیار کرلی

اس تحقیق کے لیے چاندی کو بطور مٹیریل استعمال کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے چاندی کی نوک کو انتہائی ہموار  کر کے اس پر ایک 633  نینو میٹر طول موج والی سرخ لیزر ڈالی گئی، جس کی طاقت 6 ملی واٹ تھی۔ اس عمل سے ایک پلاسمونک کیویٹی وجود میں آئی، ایک نہایت چھوٹا روشنی کا خلاء جو ٹِپ اور نمونے کی سطح کے درمیان بنتا ہے۔

یہ کیویٹی صرف ایک کیوبک نینو میٹر کے حجم میں محدود تھی، جو اسے ایٹمی سطح پر مادے کے ساتھ  ردعمل کی اجازت دیتی تھی۔

یہ سارا تجربہ الٹرا ہائی ویکیوم اور آٹھ کیلون  منفی 265 سینٹی گریڈ کی انتہائی سرد درجہ حرارت پر کیا گیا، تاکہ کسی بھی قسم کی ارتعاش یا آلودگی سے بچا جا سکے۔ اس کے بعد، محققین نے سیلف-ہوموڈائن ڈیٹیکشن طریقہ استعمال کیا تاکہ پس منظر کی روشنی کو فلٹر کر کے سگنل کو زیادہ شفاف اور قابل بھروسہ بنایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق، ’’یہ پیش رفت مادے کے بنیادی مطالعے کے طریقوں میں انقلاب لا سکتی ہے۔‘‘ یہ دریافت اس بات کو ازسرنو تشکیل دے سکتی ہے کہ ہم شمسی سیلز، کیمیائی ردعمل اور کوانٹم سسٹمز کو کس طرح سمجھتے ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش