پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار/فوٹو
پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار،میمز و دلچسپ تبصروں کی بھرمار۔ شاہد آفریدی پر اعتراض تو محض بہانہ اصل وجہ شکست کاخوف ہی ہے۔
ورلڈ لیجنڈری چیمپئن شپ میں 5 بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان سے میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ جس پر پاک بھارت میچ منسوخ کردیاگیا۔
کھیل کے میدان سے فرار پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں اور مودی حکومت کوخوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اور طنز کے تیر چلائے۔
’’5 طیاروں کی تباہی کے بعد کرکٹ کے میدان سے 5 بھارتی کھلاڑیوں کا فرار ‘‘۔ ایک پاکستانی صارف نے معاملے کو ان لفظوں میں سمیٹا۔
ایک اورصارف نے لکھاکہ ’’پاک فوج نے پڑوسیوں کواتنا خوفزدہ کردیاکہ اب وہ ہرمیدان سے بھاگ رہے ہیں‘‘۔
انسٹا پر ثوبیہ نامی خاتون نے پوسٹ میں لکھاکہ ’’ حیرت ہے بھارت کہ آفریدی بھارتیوں کے اعصاب پراب تک سوار ہیں‘‘۔
ایک بھارتی صارف بھی رمیش کمار نے لکھاکہ ’’ جیو شاہد آفریدی جیو! کھیل کے میدان سے بھاگنا شرمندگی ہے‘‘۔
@firaqatkhan Shahid Afridi finished the match in Style against India💯🙌. #AsiaCup #AsiaCup2023 #ShahidAfridi #PAKvIND #cricketlover
♬ original sound – Firaqat khan
پاکستانی صارف اسلم شیرازنے لکھاکہ ’’کھیل کے میدان میں ہم توویسے بھی اکثر ہار ہی جاتے ہیں پھربھی اتنا خوف ؟‘‘۔
یہ سب تو سوشل میڈیا اور سوشل میمز کی باتیں ہیں ۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ پاکستان کو مئی میں عبرتناک شکست نے کسی قابل نہیں چھوڑا۔
دراصل اب کسی میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے سے قابل رہا ہی نہیں ہے ۔ رائل ایئرشو میں بھی بھارت پاکستانی شمولیت کے سبب فرارہوگیا۔
اسی طرح اب کھیل کے میدان میں بھی نفرت کی سیاست لانے میں بھارتی حکومت کا ہی دبائو شامل ہے۔ شاہد آفریدی پاک فوج کی حمایت میں دنیا بھر میں واضح موقف اختیار کرتے رہے ہیں۔
وہ ہمیشہ سے حب الوطنی کے معاملے میں انتہائی واضح وجارحانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے بھارتی کھلاڑیوں نے فرار کےلئے ان کی موجودگی کا جواز پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ہی گودی میڈیا نے پاکستان سے میچ کھلینے والے کھلاڑیوں کودبائومیں لینا شروع کررکھاتھا۔