مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مر و خاتون کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

کوئٹہ میں سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل، صارفین کی سخت تنقید

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق، وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ ایسی انسانیت سوز اور سفاکانہ حرکات ناقابل برداشت ہیں، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے