سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کامیابی کرتے ہوئے 4  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پہرود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن میں اب تک فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں، جبکہ دہشتگردوں سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے حالیہ عرصے میں نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردانہ حملے کیے ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی الفرسان ٹیم نے امریکہ کی 250ویں آزادی کی تقریبات میں تاریخی یو ایس ڈیبیو کیا

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔