اسٹاک ایکسچینج پھر بلندیوں پر؛ ایک ہی دن میں 2 تاریخی ریکارڈز بن گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے دوران مارکیٹ نے ایک ہی دن میں دو تاریخی سنگ میل عبور کر لیے۔

کاروبار کے دوران ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ نے پہلے 1 لاکھ 39 ہزار کی سطح عبور کی اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ 40 ہزار کی حد بھی پار کر گیا۔

انڈیکس دن بھر تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1,40,122 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں اس زبردست پیش رفت کو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے جوڑا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مستحکم معاشی پالیسیوں، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور بیرونی سرمایہ کاری میں دلچسپی نے مارکیٹ کو مثبت سمت دی ہے۔

یہ سنگ میل نہ صرف سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش