ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کےد ورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، اس دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔
Advertisement