5 دنوں سے کچھ نہیں کھایا،صرف کھانا چاہیے، فلسطینی خاتون،دلسوزفریاد


بھوک سے لاغر اور بے گھر فلسطینی خاتون5 دنوں سے کھانا نہ ملنے کی فریاد کررہی ہے / فوٹو ایکس گریب

5 دنوں سے کچھ نہیں کھایا،صرف کھانا چاہیے۔ بے گھر فلسطینی خاتون کی دلسوز فریاد نے پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا۔

فلسطینی خاتون جو اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہوچکی تھی۔ ستم ظریفی یہ کہ خاتون کو بھوک نے لاغر کر دیا اور مرنے کے قریب پہنچادیا۔

مذکورہ خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے پوری دنیا کو اپنی فریاد سنائی۔

اس خاتون نے فریاد کی کہ میرا پیٹ خالی ہے، میں تھوڑا سا چلتی ہوں تو مجھے چکر آنے لگتے ہیں-

ویڈیو میں خاتون کی جسمانی حالت اس کی فریاد کی سچائی کی گواہی خود دے رہی تھی۔ اس ویڈیو نے پوری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا۔

مگرافسوس کا مقام ہے کہ اسلامی دنیا اب بھی اپنی غفلت سے جاگنے کا نام نہیں لے رہی۔


مزیدپڑھیں : کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یاد ہیں ؟ ملبے پر کھڑے نیتن یاہو سے سوال؟


اسرائیل نے اپنی بدمعاشی ،جبر اور جارحیت کے بل پر مقبوضہ فلسطین پر زندگی تنگ کررکھی ہے ۔ تمام عالمی ادارے  صیہونی جارحیت کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

بزرگ ،خواتین اور معصوم بچے بھوک سے بلک رہے ہیں مگر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے مظلوم مسلمان کسی مسیحا یا کسی نئے سلطان صلاح الدین ایوبی کے منتظرہیں۔

Related posts

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل