رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو؛ پاکستانی شاہینوں کا راج، جے ایف 17 اور سی 130 نے میدان مارلیا


رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں پاک فضائیہ کے JF-17C کی شاندار شرکت کا منظر — فوٹو: پاک فضائیہ

برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو ’’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025‘‘ میں پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے۔

برطانیہ کے فیئر فورڈ بیس پر منعقدہ اس شو میں پاکستان کے  جے ایف 17 سی بلاک III اور  سی 130 سی ہرکولیس طیارے نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے ناظرین کے دل جیت لیے۔

پاک فضائیہ کے جدید ترین جے ایف 13 سی بلاک III کو’’سپرٹ آف دی میٹ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ فضائی مہارت، فنی برتری اور مسحور کن پرفارمنس کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

یہ طیارہ پاکستان سے برطانیہ تک نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے پہنچا جس نے اس کی تکنیکی مہارت اور خودانحصاری کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس طیارے کو پاک فضائیہ کے عقابی نگاہوں اور پروں والے تھری ڈی ڈیزائن سے مزین کیا گیا تھا جس کی ٹیل پر جے ایف 17، جے 13 سی اور پی ایف ایکس جیسے پاکستانی طیاروں کی خوبصورت تصاویر نمایاں کی گئیں۔

یہ عالمی اعزازات نہ صرف پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ معیار کا مظہر ہیں بلکہ پاکستان کے ایوی ایشن اور دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلسل ترقی کا ثبوت بھی فراہم کرتے ہیں۔

دنیا بھر کی افواج کی موجودگی میں پاکستانی طیاروں کی یہ کامیابی ملک کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ رائل ایئر فورس برطانیہ کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایئر شو میں دنیا بھر کی جدید ترین فضائی قوتوں نے شرکت کی مگر پاک فضائیہ کے شاہین اپنی مہارت، ڈسپلن اور تخلیقی صلاحیت کے ساتھ سب پر بازی لے گئے۔

Related posts

مال نے CBUAE سے بینک لائسنس کے لیے اصولی منظوری حاصل کی۔

عبداللہ بن زاید کی برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔