وزیراعظم کا ڈیجیٹل ہیرو کو سلام! طلحہ احمد کے ٹیلنٹ کا اعتراف، شیلڈ اور تحفہ دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات کی جس دوران ٹیلنٹ کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ اور تحفہ دیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کامیابی کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ان کے ٹیلنٹ کا باضابطہ اعتراف کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی جب کہ بطور تحفہ ایک جدید الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور بچے آج کی ڈیجیٹل دنیا میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو قومی فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلحہ احمد پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی ایک جیتی جاگتی مثال ہیں، جنہوں نے کم عمری میں اپنی محنت، لگن اور تخلیقی سوچ سے لاکھوں دل جیت لیے۔

طلحہ احمد نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس پذیرائی پر شکریہ ادا کیا اور اسے نہ صرف اپنے لیے بلکہ تمام ابھرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا