ڈاکٹر نبیہہ کی طلاق کے تنازع پر مشی خان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

ڈاکٹر نبیہہ کی طلاق کے تنازع پر مشی خان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

مشی خان نے ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کو اہم مشورہ دے دیا

معروف ماہرِ نفسیات اور میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہہ علی خان اپنی ذاتی زندگی سے متعلق جاری تنازع کے باعث ایک بار پھر خبروں کا حصہ بن گئی ہیں تاہم اس معاملے پر اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مشی خان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کئی اہم قومی مسائل سے دوچار ہے تاہم سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کے ذاتی معاملے کو غیر معمولی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے دونوں فریقین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے باہمی اختلافات نجی سطح پر حل کریں اور میڈیا یا عوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کے ذاتی معاملات زیرِ بحث لانے سے گریز کریں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی سے متعلق معاملات کو عوامی بحث کا موضوع بنانے کے بجائے باوقار انداز میں حل کرنا زیادہ مناسب ہے۔

مشی خان ہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ صارفین نے اس معاملے پر مختلف نقطۂ نظر پیش کیے۔

تاہم ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کی جانب سے مشی خان کے بیان پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related posts

اسٹیٹ بینک کا آئندہ ڈیڑھ ماہ تک شرح سود 11.50 فی صد برقرار رکھنے کا فیصلہ

سعدیہ امام کے ’’آئی بروز لفٹڈ لُک‘‘ پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

رجب بٹ پھر قانون کی زد میں؛ ایک اور مقدمہ سامنے آگیا