محبت صرف ایک بار ہوتی ہے، احد رضا میر کا دلچسپ بیان وائرل

محبت صرف ایک بار ہوتی ہے، احد رضا میر کا دلچسپ بیان وائرل

احد رضا میر کا محبت سے متعلق بیان مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک انسان حقیقی معنوں میں صرف ایک ہی بار محبت میں مبتلا ہوتا ہے۔

حال ہی میں احد رضا میر نے اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ایک پروموشنل انٹرویو میں شرکت کی جہاں دونوں فنکاروں نے محبت اور اسے دوسرا موقع دینے کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران احد رضا میر نے کہا کہ میرے خیال میں انسان بار بار محبت میں نہیں پڑ سکتا، محبت صرف ایک ہی بار ہوتی ہے۔

اس موقع پر مایا علی نے ان کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں پہلی محبت ہی انسان کی سچی محبت ہو کیونکہ پہلی بار انسان غلط فیصلہ بھی کرسکتا ہے۔

مایا علی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ پہلی محبت ناکام یا غلط ثابت ہوسکتی ہے تاہم میرے نزدیک انسان حقیقی محبت کا تجربہ بار بار نہیں کرتا۔

دونوں فنکاروں کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے جہاں مداح محبت سے متعلق ان کے مختلف خیالات پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related posts

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی سرپلس پارٹنر بن گیا

موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

میں جس ٹیم کی حمایت کرتا ہوں، وہ ہار جاتی ہے! حمزہ سہیل نے مداحوں کو ہنسادیا