امریکی حملوں کے بعد ایران کا خطے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا خطے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران نے اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس سمیت دیگر امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے

امریکی حملوں کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران نے اردن میں واقع پرنس حسن ایئر بیس سمیت قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر متعدد میزائل داغے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور متعلقہ مقامات پر متعدد دھماکے ہوئے۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی فضائی دفاعی نظام نے قطر کی جانب داغے گئے میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایران سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہا ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تاحال داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی تعداد، ممکنہ اہداف یا کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ امریکی حکام کی جانب سے بھی ان دعوؤں پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related posts

کراچی میں رہنے والے تمغے کے مستحق ہیں، عائشہ عمر کا طنزیہ تبصرہ وائرل

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

معروف شاعر سیف الدین سیف کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے