پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، 22 ایرانی ملاح امریکی حراست سے رہا

پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، 22 ایرانی ملاح امریکی حراست سے رہا

ملاحوں کو سفارتی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایرانی سفارتی عملے کے حوالے کر دیا ہے

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں 22 ایرانی ملاحوں کی رہائی عمل میں آ گئی ہے جنہیں امریکی حکام نے پاکستان کے حوالے کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاح اس وقت زیر حراست آئے تھے جب امریکہ نے بحرِ ہند میں آئل ٹینکر لینور آئل ٹینکر کو تحویل میں لیا تھا۔ اس جہاز پر ایران کا 22 رکنی عملہ موجود تھا۔

بعد ازاں امریکہ نے پاکستان کی درخواست اور سفارتی رابطوں کے بعد ایرانی عملے کو رہا کرتے ہوئے انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جس کے بعد یہ تمام ملاح کراچی پہنچ گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے کراچی پورٹ پر تمام ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایرانی سفارتی عملے کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رہائی پانے والے ایرانی ملاحوں کو جلد ان کے وطن واپس روانہ کیا جائے گا جبکہ اس پیش رفت کو خطے میں سفارتی تعاون کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

غلط میزائل الرٹ: ابتدائی وارننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے نتیجے میں غلط الرٹ ہوا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

وینزویلا زلزلہ، دنیا بھر سے ریسکیو ٹیموں کی کراکس آمد کا سلسلہ شروع