ایرانی فٹبال ٹیم کے ارکان کو امریکی ایئرپورٹ پر مشکلات، تہران کا ردعمل سامنے آگیا

ایرانی فٹبال ٹیم کے ارکان کو امریکی ایئرپورٹ پر مشکلات، تہران کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی حکام کی طرف سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آی

 ایرانی فٹبال حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ کے ایک ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کے دو اہم ارکان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ٹیم کی روانگی متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایران کے اسٹار فارورڈ مہدی طارمی اور اسسٹنٹ کوچ سعید الہوئی کو ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے مختلف سوالات اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ وقت پر روانہ نہ ہو سکے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم مصر کے خلاف ورلڈ کپ گروپ میچ کے لیے سیاتل جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب امریکی حکام کی طرف سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ایران کو اپنا آخری گروپ میچ مصر کے خلاف سیاتل میں ہی کھیلنا ہے، جس کے باعث ٹیم کی تیاریوں پر بھی اس واقعے کے اثرات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا