خلیجی تعاون کونسل اور امریکا کا لبنان میں غیرسرکاری گروہوں کومکمل غیرمسلح ہونے کا مطالبہ

خلیجی تعاون کونسل اور امریکا کا لبنان میں غیرسرکاری گروہوں کومکمل غیرمسلح ہونے کا مطالبہ

غزہ سے کسی کوجبری بے دخل نہیں کیا جائے گا جانے والے کوواپسی کاحق حاصل ہوگا، اعلامیہ

خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) اور امریکا کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، ایران، لبنان، غزہ، عراق اور خلیجی خطے سے متعلق اہم نکات پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں لبنان میں تمام غیر سرکاری مسلح گروہوں کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ لبنان سے متعلق مذاکراتی عمل کو دیگر علاقائی تنازعات کے نتائج سے مشروط نہ کیا جائے۔

غزہ کی صورتحال پر مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ سے کسی کوجبری بے دخل نہیں کیاجائے گا جانے والے کوواپسی کاحق حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے ایرانی خطرات کا مؤثر تدارک ضروری ہے۔ اس ضمن میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، ڈرونز اور خطے میں پراکسی گروہوں کی حمایت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلا رکھنے اور بین الاقوامی جہازرانی کی غیر مشروط آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کی فیس، ٹیکس یا کنٹرول عائد کرنے کی مخالفت بھی کی گئی۔

اعلامیے میں عراق میں ایران نواز گروہوں کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت کی ریاستی رٹ مضبوط بنانے اور اسلحہ صرف ریاست کے پاس رکھنے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جانا چاہیے۔

مشترکہ اعلامیے میں کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد 833 سمیت بین الاقوامی قوانین کے احترام پر بھی زور دیا گیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی جاری ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں رات بھر دھند کا امکان ہے

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔