اداکارہ زینب رضا کا ڈرامائی انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

اداکارہ زینب رضا کا ڈرامائی انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

اداکارہ کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل زینب رضا ان دنوں اپنے نئے ڈرامے میں عمدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ملبوسات کے انتخاب کے باعث بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ڈرامے کے ایک منظر میں زینب رضا جامنی رنگ کی ساڑھی میں دکھائی دیں جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز بعض ناظرین کی جانب سے غیر روایتی قرار دیا گیا۔

 اگرچہ مذکورہ منظر کو محدود انداز میں پیش کیا گیا تھا تاہم اداکارہ کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی۔

کئی صارفین نے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر نشر ہونے والے پروگراموں میں لباس کے حوالے سے ثقافتی حساسیت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

بعض افراد نے اس حوالے سے پروڈکشن ٹیم اور ہدایت کاری کے فیصلوں پر بھی تنقید کی۔

دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فنکاروں کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کردار نگاری کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیے، نہ کہ صرف ملبوسات کی بنیاد پر۔

سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے ایک بار پھر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں فیشن، ثقافتی اقدار اور تخلیقی آزادی کے درمیان توازن کے موضوع کو نمایاں کردیا ہے۔

Related posts

دیکھیں: دبئی پولیس نے اس سال 41 حادثات کے بعد ریڈ لائٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف انتباہ کیا ہے۔

آخر لائبہ خان اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا کہنا چاہتی ہیں؟

دبئی نے بس اور ٹیکسی لین کے توسیعی منصوبے کا 30% حصہ مکمل کیا۔