اسلام آباد معاہدے کے بعد امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد معاہدے کے بعد امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

معاہدے پر عملدرآمد کے لیے امریکا اور ایران کے نمائندہ وفود برگن اسٹاک میں ملاقات کریں گ

اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں شروع ہورہا ہے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد کے لیے امریکا اور ایران کے نمائندہ وفود برگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے جبکہ اس موقع پر ثالثی کے کردار میں پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان مذاکرات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون سے اعلیٰ سطحی مندوبین شرکت کریں گے اور یہ بات چیت کس نوعیت کی ہوگی۔

سوئس حکومت نے اس ملاقات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں جبکہ پہلے جاری ہونے والے اشاروں میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق معلومات کو بھی بعد میں حذف کردیا گیا ہے۔

 

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے