اداکارہ حرا مانی کو ڈانس ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

اداکارہ حرا مانی کو ڈانس ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مختلف آراء کا اظہار کیا

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر ساڑھی میں رقص کرتی ہوئی ایک ویڈیو شیئر کی جو مختصر وقت میں ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

ویڈیو کو جہاں کچھ صارفین اور مداحوں نے پسند کیا اور ان کے انداز کو سراہا وہیں بعض افراد نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مختلف آراء کا اظہار کیا جبکہ متعدد افراد نے اسے محض ایک تفریحی اور اظہارِ فن کی کوشش قرار دیا۔

تاحال حرا مانی کی جانب سے ان تبصروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کی یہ ویڈیو مسلسل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

Related posts

پیٹرول پر عوام کو ریلیف نہ مل سکا، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ