ایران امریکا جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایران امریکا جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں گولڈ 0.22 فیصد بڑھ گیا

ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور برینٹ آئل 2.24 فیصد تک گرگیا۔

برینٹ کروڈ 81 ڈالر 81 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی  2.63 فیصد کمی کے بعد 78.63 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں گولڈ 0.22 فیصد بڑھ گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی بہتری یکھی جارہی ہے سلور 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ ہورہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی پر دباؤ کم ہونے کی توقع ہے اورسرمایہ کاروں کی نظریں عالمی حالات پر مرکوز ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمت 0.55 فیصد کمی کے بعد 6.46 ڈالر پرآگئی۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ