ایران امریکا معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑا اضافہ

ایران امریکا معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑا اضافہ

ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 814 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی خبر کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4414 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اس تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 814 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 1 لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی جس کے مقابلے میں آج کے آغاز پر واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں سیاسی کشیدگی میں کمی اور معاہدے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے جس کا مثبت اثر مارکیٹ پر پڑا۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے