عالمی منڈی میں خام تیل، سونا اور چاندی سستے ہوگئے

عالمی مارکیٹ میں توانائی اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض صنعتی دھاتوں اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) 2.24 فیصد کمی کے بعد 85.74 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ برینٹ کروڈ 2.37 فیصد سستا ہو کر 88.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

قیمتی دھاتوں میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہو گیا۔

 اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور سلور 0.96 فیصد گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ ہوتی رہی۔

توانائی کے شعبے میں قدرتی گیس کی قیمت بھی 0.28 فیصد کم ہوگئی جس سے مجموعی طور پر توانائی مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا۔

دوسری جانب صنعتی دھاتوں میں تانبے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی اور کاپر 1.8 فیصد مہنگا ہو گیا۔

اس کے علاوہ اسٹیل، کوئلہ اور آئرن اور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق توانائی اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی جبکہ صنعتی خام مال کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی کموڈیٹی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کی عکاسی کی ہے۔

Related posts

حالیہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے 48 جہاز باحفاظت گزر گئے

امریکا اورایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق؛ اہم مذاکرات کل ہونے کا امکان

متحدہ عرب امارات کا موسم گرما کا موسم: دبئی میں 41 ° C، شارجہ میں 42 ° C، ابوظہبی میں 40 ° C، بڑھتی ہوئی نمی اور رات کو تیراکی کے لئے مثالی حالات