امریکا سے دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے، ایران

امریکا سے دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے، ایران

ایران مذاکرات کا حامی ہے تاہم کسی قسم کے جبر یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گ

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی پائیدار معاہدے کا حصول دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال کے ذریعے ممکن نہیں۔

اپنے بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کا حامی ہے تاہم کسی قسم کے جبر یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ ایران کبھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا اور تمام معاملات کو باہمی احترام اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے