پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی مضبوط کارکردگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی مضبوط کارکردگی

سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ برسوں کے دوران لسٹ ہونے والی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاروں کو نمایاں منافع فراہم کیا، 13 نئی کمپنیوں نے اوسطاً 47 فیصد منافع دے کر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا۔

زاریا لمیٹڈ کے شیئرز میں 179.5 فیصد جبکہ نیٹس انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے شیئرز میں 154.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں کی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کیے۔

نئی کمپنیوں کی غیر معمولی کارکردگی پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہتر ہوتے ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

Related posts

کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

جیولن تھرو فائنل میں سری لنکا کے ایتھلیٹ نے میدان مار لیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی