قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی موجاں، پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے کے انعامات اور الاؤنسز ادا کر دیے

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی موجاں، پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے کے انعامات اور الاؤنسز ادا کر دیے

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بڑے ایونٹ میں شرکت سے پہلے کھلاڑیوں کو پیشگی ادائیگیاں کی گئی ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی ہے جو مختلف انعامات اور الاؤنسز کی مد میں فراہم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اوسطاً 22 لاکھ روپے دیے گئے ہیں جس میں پرو لیگ کی مد میں 7 لاکھ روپے اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر وزیراعظم کی جانب سے 15 لاکھ روپے شامل ہیں۔ اس اقدام کو کھلاڑیوں کے لیے اہم مالی سپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بڑے ایونٹ میں شرکت سے پہلے کھلاڑیوں کو پیشگی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایونٹ میں جانے سے قبل کھلاڑیوں کو رقم ایڈوانس میں دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پرو لیگ کے دوران کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس بھی فراہم کیا گیا ہے جو 110 ڈالر فی دن کے حساب سے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے تاکہ ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

پی ایچ ایف صدر نے امید ظاہر کی کہ مالی سپورٹ اور بہتر انتظامات کے ساتھ قومی ٹیم پرو لیگ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

ادھر قومی ہاکی ٹیم آئندہ بین الاقوامی شیڈول کے مطابق 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان ٹیم اور اسپین کے خلاف پرو لیگ کے چار میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف مزید چار میچوں میں حصہ لے گی۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں قومی ٹیم 14 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں بھی ایکشن میں نظر آئے گی جہاں اس کی کارکردگی پر شائقین کی خاص نظر ہوگی۔

Related posts

عراقی نائب وزیر تیل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے، 40 جائیدادیں، کروڑوں ڈالر اور بھاری ہتھیار برآمد، ویڈیو دیکھیں

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری آخری مرحلے میں، 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

حمدان بن محمد نے نیشنل ڈیفنس کالج کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔