سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ لاہور میں جاری ہے جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے 24 اوورز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز اسکور کرلیے ہیں، جوش انگلس 59 اور کیمرون گرین 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
مارنس لبوشین 19، ایلکس کیری 19 اور میتھیو شارٹ صفر رن پر آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جس کے بعد یہ میچ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔