بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر

بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں  میں اپنی اہمیت کھو چکی  ہے، بلومبرگ

مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا۔

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے دعوؤں کی حقیقت دکھا دی۔

بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ کے مطابق بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پرآگئی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں  میں اپنی اہمیت کھو چکی  ہے پچھلے تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے کئی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے دس سال میں20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات نے بھارت کا معاشی مستقبل تباہ کر دیا مودی کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی مسلسل  کم ہو رہی ہے۔

Related posts

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے فوجی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

راس الخیمہ گورنمنٹ میڈیا آفس، اورک نے ہارٹ آف آر اے کے جونیئر رپورٹر پروگرام کے پہلے کوہورٹ کا اعزاز دیا

دبئی حکومت کے قانونی امور کے محکمے نے 2025 کی سالانہ رپورٹ جاری کی۔