کیا مومنہ اقبال دوران میک اپ سگریٹ نوشی کررہی تھیں؟ نئی بحث چھڑگئی

کیا مومنہ اقبال دوران میک اپ سگریٹ نوشی کررہی تھیں؟ نئی بحث چھڑگئی

مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کی دلہن بننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔

مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں تاہم حالیہ دنوں دلہن کے روپ میں مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مومنہ اقبال شادی کی تیاریوں میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ تیاری کے دوران سگریٹ نوشی کررہی تھیں جس کے بعد اس موضوع پر مختلف آراء سامنے آنا شروع ہوگئیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو مختلف گروپوں میں تقسیم دکھائی دیے۔ کچھ افراد نے اس معاملے پر تنقید کی جب کہ متعدد صارفین نے اسے اداکارہ کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’سگریٹ نوشی سے مرد اور عورت کے پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں نہ کہ کسی کا کریکٹر، اگر مرد کرے تو خیر ہے اور عورت کرے تو خراب عورت ہے‘‘۔

 

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’’سگریٹ نوشی سے عورت کا کردار خراب ہوتا ہے اور مرد کے پھیپھڑے‘‘۔

کئی صارفین نے رائے دی کہ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگیوں پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دینی چاہیے اور کسی کی نجی پسند یا ناپسند کو غیر ضروری تنازع نہیں بنانا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں جب کہ یہ نئی ویڈیو بھی صارفین کے درمیان موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

Related posts

عبداللہ بن زاید نے ایرانی ایجنٹوں کے کیس میں 15 افراد کی گرفتاری کے بعد بحرین کی سیکورٹی سروسز کی چوکسی کی تعریف کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے مراکش کے نجی دورے کے دوران شاہ محمد ششم سے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات: وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایبولا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا