مومنہ اقبال کے شوہر کی شکل کس معروف اداکار سے ملتی ہے؟ دلچسپ بحث

مومنہ اقبال کے شوہر کی شکل کس معروف اداکار سے ملتی ہے؟ دلچسپ بحث

مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی حال ہی میں ایک پروقار تقریب میں انجام پائی تھی۔

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کے بعد جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، وہیں صارفین نے ان کے شوہر حمزہ حبیب کی شکل و صورت کا موازنہ ایک معروف پاکستانی اداکار سے کرنا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ حبیب کی شباہت اداکار علی عباس سے کافی حد تک ملتی ہے۔ صارفین کے مطابق دونوں کے چہرے کے خدوخال اور مجموعی انداز ایک دوسرے سے مشابہ دکھائی دیتے ہیں۔

علی عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی فطری اداکاری اور شائستہ انداز کی وجہ سے مداحوں میں خاص مقبولیت رکھتے ہیں۔

اب مومنہ اقبال کے شوہر کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی مشابہت زیرِ بحث آگئی ہے۔ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

بعض افراد کا کہنا ہے کہ دونوں ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں جب کہ کچھ نے انہیں جڑواں قرار دیا۔ کئی صارفین نے رائے دی کہ دونوں کی شکلیں اس قدر ملتی ہیں کہ وہ بھائی لگتے ہیں۔

ایک صارف نے تو مومنہ اقبال کے شوہر کو علی عباس سے بھی زیادہ پیارا قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی حال ہی میں ایک پروقار تقریب میں انجام پائی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

اب ان تصاویر کے باعث حمزہ حبیب اور علی عباس کی مشابہت بھی صارفین کے درمیان دلچسپ موضوعِ گفتگو بن گئی ہے۔

Related posts

ایمریٹس اسکالر سنٹر فار ریسرچ نے قومی شناخت کو فروغ دینے کے لیے AI، نئے میڈیا کو ملازمت دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی

عبداللہ بن زاید نے ایرانی ایجنٹوں کے کیس میں 15 افراد کی گرفتاری کے بعد بحرین کی سیکورٹی سروسز کی چوکسی کی تعریف کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے مراکش کے نجی دورے کے دوران شاہ محمد ششم سے ملاقات کی۔