پہلے ون ڈے میں پی سی بی لائیو کی شاندار پذیرائی، ڈاؤن لوڈز ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئے
پہلے ون ڈے کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے پی سی بی لائیو کے ذریعے میچ دیکھا۔
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
پہلے ون ڈے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی سی بی لائیو کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
پی سی بی لائیو کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ پلیٹ فارم پر دو لاکھ سے زائد واچ آورز ریکارڈ کیے گئے۔
پہلے ون ڈے کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے پی سی بی لائیو کے ذریعے میچ دیکھا جس کے نتیجے میں پلیٹ فارم نے ڈاؤن لوڈز اور واچ آورز کے اہم سنگِ میل عبور کیے۔
پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے تمام میچز، جھلکیاں اور خصوصی ویڈیوز پی سی بی لائیو پر دستیاب ہیں۔
پہلے ون ڈے میں ملنے والی پذیرائی کے بعد پی سی بی لائیو پر دوسرے ون ڈے کے لیے بھی شائقین کی بھرپور دلچسپی متوقع ہے۔
