چین سمیت کوئی ملک خطے پربالادستی قائم نہیں کرسکتا، امریکی وزیردفاع
عالمی سلامتی کے لیے امریکاذمے داریاں اداکرتارہے, پیٹ ہیگستھ
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کاتوازن بگڑجائے گا چین سمیت کوئی ملک خطے پربالادستی قائم نہیں کرسکتا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سنگاپور میں 23ویں شنگریلا ڈائیلاگ سربراہی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکااب امیرممالک کے دفاعی اخراجات کابوجھ نہیں اٹھائے گا۔
پیٹ ہیگستھ یکا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کے دورمیں امریکاچین تعلقات کئی سالوں میں سب سے بہترہیں چینی ہم منصبوں سے فوجی رابطے رکھے جارہے ہیں چین کوخطے میں امریکاکی پوزیشن کااحترام کرناہوگا۔
امریکی وزیردفاع نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرسکتا عالمی سلامتی کے لیے امریکاذمے داریاں اداکرتارہے گا ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھامعاہدہ ہوگا۔
