امریکا نے ایرانی فوجی تنصیبات پر پھر حملہ کردیا
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے متعدد ایرانی ڈرونز بھی مار گرائے
امریکا نے ایک بار پھر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا۔
امریکی حکام کے مطابق اس فوجی سائٹ کو آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور تجارتی بحری ٹریفک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا، حملوں کا مقصد امریکی افواج، آبنائے ہرمز میں تجارت جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس حملے کی تصدیق کی ہے، اس سے قبل ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی بندر گاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دھماکوں کی درست جگہ اور ان کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بندر عباس کے فضائی دفاعی نظام کو مختصر وقت کے لئے فعال کر دیا گیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے متعدد ایرانی ڈرونز بھی مار گرائے۔
دوسری جانب امریکا نے آبنائے ہرمزمینجمنٹ اتھارٹی پرپابندیاں عائد کردیں۔
امریکی حکام نے ایران سے منسلک ادارے کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آبنائے ہرمزمیں کنڑول بڑھانے کے تناظرمیں کیاگیا۔
