مسلم ممالک اتحاد اور تعاون بڑھائیں، ایرانی صدر کا امت مسلمہ کے نام اہم پیغام
مسعود پزشکیان نے عیدالاضحیٰ پر امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اگر مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو وہ نہ صرف ایک دوسرے کا بہتر دفاع کر سکتے ہیں بلکہ مشترکہ چیلنجز کا بھی مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے تاکہ خطے اور عالمی سطح پر درپیش خطرات اور مسائل کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحاد، بھائی چارہ اور تعاون ہی مسلم امہ کی مضبوطی اور ترقی کی ضمانت ہیں۔