اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

علاقائی پولیس فورس کے مطابق واقعے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر پولیس مزاحمت اور اہلکاروں پر حملے کے الزامات ہیں

غزہ کے لیے روانہ ہونے والے فلوٹیلا مشن سے وابستہ کارکنان کی اسپین واپسی ایک بڑے تنازع میں بدل گئی، جہاں اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد آنے والے افراد اور ان کے حامیوں کو ایئرپورٹ کی پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ اسپین کے شمالی شہر بلباؤ کے ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں بلباؤ ایئرپورٹ کے اندر بڑی تعداد میں لوگ فلوٹیلا کارکنان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب ایک کارکن کے قریبی رشتہ دار کو ملاقات سے روکا گیا جس پر تلخ کلامی بڑھتی گئی اور صورتحال ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے دوران متعدد افراد کو زمین پر گرتے اور گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

علاقائی پولیس فورس کے مطابق واقعے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر پولیس مزاحمت اور اہلکاروں پر حملے کے الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ کارروائی موجودہ ضوابط کے مطابق تھی یا نہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں وہ دو کارکن بھی شامل ہیں جو حال ہی میں اسرائیلی حراست سے رہا ہو کر واپس آئے تھے جس کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔